پی ٹی آئی رہنماؤں کا گرفتاری کا خوف،پارلیمنٹ میں پناہ لے لی

10 ستمبر ، 2024

کراچی (ٹی وی رپورٹ)تحریک انصاف کی چند ارکان پارلیمنٹ جن کو پولیس گرفتار کرنا چاہتی ہے تاہم وہ پارلیمنٹ میں چھپے بیٹھے ہیں،ان ارکان کو رات گئے تک ان کو خدشہ تھا کہ وہ باہر نکلیں گے تو پولیس ان کو گرفتا ر کرلے گی،ان ارکان کا کہنا ہے کہ ہم گرفتاری سے نہیں ڈرتے،قبل ازیں بیرسٹر سیف نے کہا تھا کہ علی گنڈا پور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور سے رابطہ ہوگیا ہے۔ ان کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ جیمر کی وجہ سے ان سے رابطے میں دشواری ہو رہی تھی،تاہم رات گئے عمر ایوب نے بتایا کہ وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے انہیں چائے کے کپ پر مدعو کیا تھا تااہم اب ان سے رابطہ نہیں ہوپارہا،ان کے سیکورٹی اسٹاف کی نشاندھی نہیں پارہی ان کے فو ن بھی بند ہیں یہ آج کل کے پاکستان کے حالات ہیں،،سلمان اکرم راجہ کو بھی پارلیمنٹ ہاوس جانے سے روک دیا گیا۔