اسلام آباد ( طاہر خلیل ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمنٹرنز کے اعزاز میں پیر کو ایوان صدر میں عشائیہ دیا جس میں چیئرمین سینیٹ ، گورنر پنجاب، گورنر خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ بلوچستان،اے این پی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان ، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین ، سابق نگران وزیراعظم و سینیٹر انوار الحق کاکڑ، صدر استحکام پاکستان پارٹی عبد العلیم خان سمیت ملکی اعلیٰ سیاسی قیادت نے شرکت کی ۔عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ِمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پارلیمانی جمہوریت مزید مضبوط کرنے ، سیاسی استحکام کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ ٹکرائو کی سیاست کا مخالف ہوں،ملک کو سیاسی، اقتصادی اور سکیورٹی چیلنجز سے نکالنے کیلئے سیاسی اتحاد کی ضرورت ہے ،انہوں نے رواداری اور باہمی احترام کو فروغ دینے ، جمہوری ادارے مضبوط بنانے خدمات کی فراہمی بہتر بنانے ، معاشی خوشحالی کیلئے،گورننس اصلاحات کوناگزیر قرار دیا ، انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کیلئے گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر پرعزم طریقے سے کام کرنا ہوگا، وہ ملک کو نقصان پہنچانے والی محاذ آرائی کی سیاست کیخلاف ہیں، سیاسی جماعتوں کے ارکان ِپارلیمنٹ نے استحکام ، عوامی ریلیف کیلئے مختلف تجاویز دیں ، ارکان نے قومی مسائل پر اتفاق رائے پیدا کرنے میں صدر مملکت کی سیاسی دانشمندی اور وژن کو بھی سراہا۔
اسلام آباد پاک فوج کے چھ میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے اور انہیں نئی ذمہ داریاں...
لاہور پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی میں ڈی این اے اینالسز کیلئے روبورٹ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی ہیومن ایرر...
نیویارک امریکا کے 2024ء کے انتخابات میں عوامی ووٹنگ کا تاریخی مرحلہ آن پہنچا 50؍ امریکی ریاستوں اور 6؍ مختلف...
کراچی امریکی صدارتی انتخابات سے چند گھنٹے قبل مستقبل پر نظر رکھنے والے پنڈتوں نے کملا ہیرس کے صدر بننے کی پیش...
اسلام آباد چینی کی برآمد کے معاملے پر وفاقی اور خیبرپختونخوآمنے سامنے آگئے ، خیبرپختونخوا نے صوبے میں...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے...
اسلام آباد پی ٹی آئی کی “خاموش “ اور حکومت کی اعلانیہ حمایت سے پارلیمنٹ نے جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے پیر کے روز پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے والے 6 بلوں کی منظوری دی۔ یہ منظوری وزیر...