وفاقی بیوروکریسی تقرر و تبادلے ؛حسن رضا سینئر جوائنٹ سیکرٹری خزانہ تعینات

10 ستمبر ، 2024

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ،سنیئر جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ موسمیاتی تبدیلی حسن رضا سعید کو سینئر جوائنٹ سیکریٹری خزانہ ڈویژن تعینات کیا گیا جبکہ جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ داخلہ فہد حیدر بزدار کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات آڈیٹر جنرل آف پاکستان دفتر اسلام آباد کو واپس کی گئی ہیں۔ اقتصادی امور ڈویژن میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سجاد اظہر کو جوائنٹ سیکریٹری خزانہ ڈویژن اور چیف فنانس افسر اُمورِ کشمیر ڈویژن توقیر احمد کا تبادلہ کر کے اُنہیں چیف انٹرنل آڈیٹر پاکستان ریلویز لاہور تعینات کیا گیا جبکہ ڈپٹی سیکریٹری وزیراعظم آفس منور حسین کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ، دریں اثناء پاکستان ریلویز، کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن گروپ کےگریڈ 19 کے افسر طارق لطیف کی خدمات 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ سیکشن افسر محمد فرحان زاہد کا داخلہ ڈویژن سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ایم ایس وِنگ تبادلہ کیا گیا اور سندھ حکومت کے ڈسپوزل پر موجود محسن علی سیکشن افسر خزانہ ڈویژن تعینات کئے گئے ،سیکشن افسر وفاقی تعلیم ڈویژن عثمان علی کو او ایس ڈی بنا کر اُن کی 16 ستمبر 2024 سے 30 ستمبر 2025 تک تعلیمی رخصت اور سیکشن افسر وفاقی تعلیم ڈویژن عبدالرؤف او ایس ڈی بنا کر اُن کی 3 ستمبر 2024 سے31 دسمبر 2024 تک رخصت منظور کی گئی ۔ مزید برآں ڈپٹی ڈائریکٹر، پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس عمر ذکاء کا تبادلہ کر کے اُنہیں 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر سیکشن افسر قومی ورثہ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔