فیصل آباد (شہباز احمد) مارک اپ کی شرح میں نمایاں کمی نہ ہونے اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث فیصل آباد کی 100 سے زائد ٹیکسٹائل ملز کی بندش کے بعد ایک ہزار سے زائد پاور لومز یونٹ بھی بند ہو گئے ہیں۔چوہدری سلامت نے کہا کہ پیداواری عمل جاری رکھنا ممکن نہیں رہا،مزید ملز بند ہونے سےبیروزگاری کا نیا سیلاب آئیگا،فیصل آباد میں پاور لوم سیکٹر سے تقریباً 5 لاکھ سے زیادہ مزدوروں کا روزگار وابستہ ہے۔ پاور لومز مالکان کا کہنا ہے کہ پیداواری لاگت میں اضافے اور خام مال کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے ان کیلئے پیداواری عمل جاری رکھنا ممکن نہیں رہا ہے۔ پاکستان ہوزری مینوفیکچرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے پیٹرن چیف چوہدری سلامت نے بتایا کہ پاور لومز سیکٹر کے مرکزی علاقے غلام محمد آباد میں پاور لومز کے 2100 چھوٹے بڑے یونٹ واقع ہیں جن میں سے1000 کے قریب بند ہو چکے ہیں، خطے میں سب سے زیادہ مارک اپ اور انرجی ٹیرف پاکستان میں ہے جس کی وجہ سے ایکسپورٹ انڈسٹری میں زیادہ تر ملیں جزوی طور پر یا مکمل طور پر بند ہو چکی ہیں اور اب اس کے اثرات پاور لومز سیکٹر پر بھی نظر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے فوری طور پر مارک اپ ریٹ میں نمایاں کمی کرکے ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی نہ کی تو مزید ملیں بند ہونے سے بیروزگاری کا نیا سیلاب آ جائے گا۔ انڈسٹری کے موجودہ حالات سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر حکومت نے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو درپیش مسائل کو فوری طور پر حل نہ کیا تو ملکی معیشت کو شدید دھچکا لگنے کا اندیشہ ہے۔
اسلام آباد امریکا اور ایران کے وفود کے درمیان اسلام آباد میں مذاکرات دفتر خارجہ کی عمارت یا نجی ہوٹل...
کراچی صدر ٹرمپ کا میڈیا پر سخت حملہ، جعلی معلومات شائع کرنے کا الزام، امریکی صدر کا کہنا تھا نیو یارک ٹائمز...
انصار عباسیاسلام آباد … جس وقت پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی براہِ راست امن مذاکرات کی...
اسلام آباد امریکی وفد اپنی گاڑیاں استعمال کرے گا،ایران امریکہ مذاکرات کیلئے امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس...
اسلام آباد اسلام آباد میں امن مذاکرات کی کوریج کیلئے 200سے زائد میڈیا اداروں اور صحافیوں کی آمد،دو سو سے...
اسلام آباد ایران امریکہ مذاکرات آپ ڈیٹ چار حفاظتی حصار ، وی وی آی پیز کے قریب پہلا حفاظتی حصار امریکی...
کراچی آبنائے ہرمز پر ایران کا نیا پروٹوکول، جہازوں سے ٹیکس لینے کی تیاری ،تہران کافی بیرل ایک ڈالرتک ٹیکس...
اسلام آباد پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے اور AWACS/EW طیارے جمعرات کو نصف شب کے بعد ایرانی فضائی حدود میں داخل...