دبئی (سبط عارف ) دبئی میں ویزا ایمنسٹی اسکیم کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ جس میں 19784وزیٹرز اور مقیم افراد کی حیثیت کو تر تیب دینے اور با قاعدہ کیا جارہا ہے ۔ جن کی معیاد پوری ہو چکی ہے ۔ یہ اسکیم گزشتہ یکم ستمبر سے شروع کی گئی ۔ جس میں ایسے پاکستانیوں کی حیثیت کو طے کرنا ہے ۔ جی دبئی میں قانونی طور پر تو داخل ہوئے تھے ۔ لیکن ان کے ویزوں کی مقرر معیاد ختم ہو چکی ہے ۔ اہم بات یہ ہے کہ دونوں میں98.96فیصد درخواستوں کو نمٹا دیا گیا ہے ۔ ان ویزوں کے درخواستوں کو پرو سیس کرے گا مرکزی مقام الاویرایمنسٹی ویزا سروس سینٹر ہے جہاں 2393وزیٹر زکو پروسیس کیا گیا ہے ۔ تناسب مجموعی طور پر 10.15فیصد ہے ۔ سینٹر میں60سروس پلیٹ فارم قائم کیے گئے ۔ جبکہ 17391درخواستیں 86اہم سینٹرز اور مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعہ پر وسیس کی گئیں ۔ دبئی میںقیام کے قواعد کی خلاف ورزی اور انہیں ڈھونڈ نکالنے کے سیکٹر کے اسسٹنٹ ڈائر یکٹر جنرل میجر جنرل صلاح القمزی نے اس مہم کے کامیاب اور موثر ہونے کی تعمیر کی ہے ۔ اور اس فخر کا اظہار کیا ۔ اس مہم میں پاکستانی سمیت غیر ملکی قونصل خانوں نے بھی اہم کردار ادا کیا ۔ پاکستانی قونصل خانے نے اس مقصد کےلیے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کی جو آئندہ 31اکتوبر تک ہفتہ کے روز کھلی رہے گی ۔
اسلام آباد سابق وزیرِ اعظم عمران خان سے منسوب سائفر سے متعلق طویل عرصے سے جاری سیاسی تنازع ایک بار پھر اس...
اسلام آباد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر...
لاہور پاکستان مسلم لیگ کے صدر محمد نواز شریف سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختیوف نے ملاقات کی جس میں پاکستان...
راولپنڈی 4رکنی میڈیکل ٹیم اڈیالہ جیل میں عمران خان کاطبی معائنہ مکمل کرنے کے بعد واپس روانہ ہو گئی ۔ جیل...
اسلام آباد نائب وزیراعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے سعودی عرب ، ایران اور متحدہ عرب امارات کے میں...
اسلام آباد روس نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری سرحدی کشیدگی نہ صرف علاقائی تجارت بلکہ اہم...
کراچی امریکا کی ایران، امارات اور چین میں تہران سے منسلک 50 اداروں پر نئی پابندیاں، تیل و گیس ٹینکرز، مالیاتی...
کراچی ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر کامران بخاری نے کہا ہے کہ حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا بغیر جنگ مسئلہ حل...