اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) ملک بھر میں دو کروڑ 62 لاکھ 6 ہزار 520 بچے بچیاں اسکولوں سے باہر ہیں۔ یہ انکشاف وزارت تعلیم کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائی گئی تحریر ی رپورٹ میں کیا گیا۔ وزارت تعلیم نے تفصیلات ایوان میں پیش کر دیں جس کے مطا بق 5 سے 9 سال تک کے 1کروڑ 7 لاکھ 74 ہزار 890 بچے اور بچیاں اسکول سے باہر ہیں۔ 49 لاکھ 72 ہزار 949 سال کے بچے( Male) اور 58 لاکھ 1 ہزار 941 بچیاں (Female)تعلیم سے محروم ہیں۔ 10 سے 12 سال تک کی عمر کے 49 لاکھ 35 ہزار 484 بچے بچیاں مڈل تعلیم سے محروم ہیں۔ ان میں 21لاکھ 6 ہزار 672 بچے( Male) اور 28 لاکھ 28 ہزار 812 بچیاں(Female) مڈل تعلیم سے محروم ہیں۔ ہائی اسکول کی تعلیم سے کل 45 لاکھ 45 ہزار 537 طلبہ طالبات محروم ہیں۔ (Male) طلبا 23لاکھ 6 ہزار 8 سو بیاسی اور طالبات(Female) کی تعداد 22 لاکھ 38 ہزار 655 ہے۔ ہائر سیکنڈری کے کل 59 لاکھ 50 ہزار 609 طلبا و طالبات تعلیم سے محروم ہیں جس میں طلبہ( Male) 29 لاکھ 92 ہزار 570 اور طالبات(Male) 29 لاکھ 58 ہزار 49 ہیں۔وفاقی نظامت تعلیمات نے سکولوں میں بچیوں کی تعداد کو بڑھانے کیلئے متعدد اقدا مات اٹھائے ہیں۔
اسلام آباد وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہم ہمیشہ اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور...
لاہور واہگہ اٹاری پوسٹ پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ ہوا ہے۔یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا...
لاہور پاکستان سول سروسز اکیڈمی نے بیورو کریسی کے تربیتی نظام کی ازسرِ نو تشکیل کے لئے کلیدی اداروں سے شراکتی...
اسلام آ باد گداگری ؛بیرون ملک سے بے دخل پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش ۔ 3سالوں میں مختلف ممالک...
راولپنڈیباخبر زرائع کے مطابق اوگرا کے ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر سے غیر قانونی طور پر کمرشل گیس سلنڈر ضبط کرکے...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہےکہ...
اسلام آ باد ترک صدر رجب طیب ایردوان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں وزیراعظم شہباز شریف کو...
ریاضسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کا خیرمقدم کرتے...