خرچہ کم اورریونیوبڑھانے سے بھی معیشت بہترہوسکتی ہے‘وزیرخزانہ

10 ستمبر ، 2024

اسلام آباد(ایجنسیاں)وفاقی وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اخراجات کم اور ریونیو بڑھانے سے بھی معیشت بہترہوسکتی ہے ‘ملک عطیات پر نہیں چل سکتا‘ سب کو ٹیکس دینا ہو گا‘یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو گا‘جب تک عوام کا اعتماد بحال نہیں ہوگا ہم آگے نہیں بڑھ سکیں گے‘ روپے کی قدر مستحکم ‘ مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آ گئی ہے‘ ترسیلات زر اور برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں تحاریک التواء پر بحث سمیٹتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہناتھاکہ ایوان میں جلد معاشی منصوبہ پیش کروں گا‘ماضی میں آئی ایم ایف پروگرام میں جانے میں تاخیر کی گئی جس سے نقصان ہوا، نجی شعبے کے قرضے 470 ارب روپے سے زیادہ ہے، مالیاتی نظم و نسق ضروری ہے‘ اپنے اخراجات کو کم کرنا ہوں گے‘ ہمیں ڈھانچہ جاتی اصلاحات کرنا ہوں گی‘ پرائیویٹ سیکٹر کو آگے بڑھ کر ملک کو لیڈ کرنا ہوگا۔