دبئی میں ویزا ایمنسٹی اسکیم کی نمایاں کامیابی میعاد پوری کرنے والے 19784ویزوں کو ریگولر ائز کیا گیا

10 ستمبر ، 2024

دبئی (سبط عارف ) دبئی میں ویزا ایمنسٹی اسکیم کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ جس میں 19784وزیٹرز اور مقیم افراد کی حیثیت کو تر تیب دینے اور با قاعدہ کیا جارہا ہے ۔ جن کی میعاد پوری ہو چکی ہے ۔ یہ اسکیم گزشتہ یکم ستمبر سے شروع کی گئی جس میں ایسے پاکستانیوں کی حیثیت کو طے کرنا ہے جو دبئی میں قانونی طور پر تو داخل ہوئے تھے لیکن ان کے ویزوں کی مقرر میعاد ختم ہو چکی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ دونوں میں 98.96 فیصد درخواستوں کو نمٹا دیا گیا ہے ۔