رائٹ سائز نگ ؛اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ڈیڑھ لاکھ اسامیاں ختم کرنے کا مرا سلہ وزارتوں کو بھیج دیا

10 ستمبر ، 2024

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وفاقی کا بینہ کے 27اگست2024کے اجلاس میں دستیاب خالی ریگو لر اسامیوں کا 60فی صد جو ڈیڑھ لاکھ بنتا ہے کو ختم کرنے کا با ضباطہ مراسلہ جاری کردیا ہے،خا تمے کا اختیار پرنسپل اکا ئونٹنگ افسر یعنی سیکرٹری کا ہے،رپورٹ 13ستمبر تک اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ پوسٹیں اعلیٰ ا ختیاراتی کمیٹی برائے رائٹ سائزنگ کی سفارش پر ختم کی گئی ہیں۔