اسلام آباد ( حنیف خالد)مالیاتی پالیسی کمیٹی اجلاس رواں ہفتہ،شرح سود میں کمی کا امکان ، اسٹیٹ بنک ذرائع کے مطابق بنک کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس ہفتہ رواں میں ہو گا جس میں پاکستان کی معاشی ترقی کے مختلف اشاریوں کا تفصیلی تجزیہ کیا جائیگا اورمعاشی جائزے کی روشنی میں سٹیٹ بنک کی مالیاتی پالیسی کمیٹی بنک کے پالیسی ریٹ / بنک ریٹ پر نظرثانی کرے گی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ گزشتہ پروگرام اور نئے سات ارب ڈالر کے تین سالہ پروگرام کی خاطر سٹاف لیول مفاہمت جو جولائی 2024 کو ہوئی اس مفاہمت میں وزارت خزانہ کی ٹیم کے ایک رکن کی حیثیت سے سٹیٹ بنک کے سابق گورنر اور سابق وفاقی سیکرٹری نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر جنگ کو بتایا کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان کی مالیاتی پالیسی کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں پالیسی ریٹ میں سو ڈیڑھ سو پوائنٹس کی کمی ہونے کا امکان ہے کیونکہ ملک کے اندر افراط زر کے نمبر مسلسل کم آنے لگے ہیں۔
لاہور لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار ایسوسی ایشن نے ججز سنیارٹی کیس کا فیصلہ سپریم کورٹ میں...
کراچی امریکی محکمہ خارجہ نے بھارت کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار سے انکار کو جھوٹا اور گمراہ...
پشاور پشاور ہائیکورٹ نے سوال کیا کہ دو ہیلی کاپٹرز کی موجودگی کے باوجود انکا استعمال کیوں نہیں کیا گیا، چیف...
اسلام آباد نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بدھ کے روز جولائی کے بجلی کے بلوں میں صارفین کو ریلیف...
اسلام آباد پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پہلے...
اسلام آبادپاکستان کے دورےپر آئے ہوئے برادر اسلامی ملک ترکیہ کے وزیرخارجہ اور وزیر دفاع نے اپنے وفد کے...
اسلام آباد تحریک انصاف کی قیادت اپنی تحریک کی سرکردگی عمران کے بیٹوں کے سپرد کرنے کے سوال پر تقسیم ہو...
کراچی امریکا نے ایران کی بینکنگ نیٹ ورک پر مزید پابندیاں لگا دیں۔ امریکی محکمۂ خزانہ کے مطابق متحدہ عرب...