کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کے پی ، بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا ہے،انہوں نے کہا کہ سینئر اراکین پارلیمنٹ کو ایسے گرفتار کیا گیا جیسے وہ مجرم ہوں،اگرایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی بھی تو وہ حکومت نے خود کروائی کیوں کہ انہوں نے جلسہ گاہ جانے والے تمام راستے بند کردیئے تھے جس کی وجہ سے راستے بند ہوگئے تھے،سینئر صحافی و تجزیہ کار، سہیل وڑائچ نے کہا کہ تحریک انصاف کا ہر لیڈر عمران خان سے خوفزدہ ہے،سینئر صحافی و تجزیہ کار، منیب فاروق نے کہا کہ خالد خورشید اورعلی امین گنڈا پور کی جانب سے جو تقاریر کی گئیں، مراد سعید کا ویڈیو بیان چلایا گیا اس کا بڑا شدید رد عمل آیا ہے۔ بیرسٹر سیف نےکہا کہ علی امین گنڈا پور کا فون بند، قریبی اسٹاف کا نمبر بھی نہیں مل رہے،اطلاعات ہیں کہ پولیس نے وزیراعلیٰ کے پی کو گرفتار کرنے کے لئے ٹیمیں بنائی ہیں،ہمیں دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ منیب فاروق نے کہا اب جس طریقے سے قانون اپنا رستہ لے گا وہ سب کو نظر آئے گا۔ اب بہت سارے معاملات شاید بہت جلد بازی میں آپ کو ہوتے ہوئے نظر آئیں۔ جو شاید تحریک انصاف اور ملک کے سیاسی نظام کے لئے اچھے نہیں ہیں۔
نیویارک امریکا کے 2024ء کے انتخابات میں عوامی ووٹنگ کا تاریخی مرحلہ آن پہنچا 50؍ امریکی ریاستوں اور 6؍ مختلف...
کراچی امریکی صدارتی انتخابات سے چند گھنٹے قبل مستقبل پر نظر رکھنے والے پنڈتوں نے کملا ہیرس کے صدر بننے کی پیش...
اسلام آباد حکومت کے منظور کیے گئے غیر شرعی قانون اور سپریم کورٹ کے کسی بھی غیر شرعی فیصلے کو نہیں مانیں...
اسلام آباد پی ٹی آئی کی “خاموش “ اور حکومت کی اعلانیہ حمایت سے پارلیمنٹ نے جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت...
کراچی امریکی صدارتی انتخابات 2024 کا سب سے دنگل منگل کو امریکا میں سجے گا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس ایک...
اسلام آباد قائم مقام صدر اور سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے موسمیاتی تبدیلی کو پاکستان کی پائیدار...
کراچی لاہور ان دنوں فضائی معیار کے عالمی انڈیکس میں اپنی آلودگی کی وجہ سے سرفہرست ہونے کی وجہ سے سرخیوں میں...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ہونے والی اہم...