اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد بار کونسل ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے بیرسٹر گوہر علی خان ، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کی گرفتاریوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ اس ضمن میں اسلام آبادبارکونسل کے وائس چیئرمین عادل عزیز قاضی کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں بارکونسل کے ممبران راجہ علیم عباسی ، ذوالفقار عباسی ، نصیر کیانی اور قمر سبزواری کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد ، ڈسٹرکٹ بار کے صدر راجہ شکیل عباسی ، دیگر عہدیداران اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔ وکلا نے گرفتاریوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ وفاقی پولیس فوری طور پر گرفتار وکلا کو رہاکرے بصورت دیگر وکلاء برادری بھرپور احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔
اسلام آباد حکومت نے پارلیمنٹیرینز کے ذریعے متنازعہ پائیدار ترقی کے اہداف کے لیے فنڈنگ کو ختم کیے بغیر...
اسلام آباد وفاقی کابینہ کی ریگولرائزیشن کمیٹی کے ذریعے مستقل کیے گئے ایک لاکھ سے زائد سرکاری ملازمین، جن...
کراچی جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے...
اسلام آباد سعودی عرب سے موصول اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے دورہ سعودی عرب کے...
اسلام آبادوفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اور نگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت برآمدات پر مبنی پائیدار نمو...
اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے باعث انہوں نے لندن...
کراچی جیو کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر رہنما پیپلز پارٹی سلیم...
اسلام آباداسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے دو ججوں کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کردی ہیں، قائم...