علی امین کی بڑھکوں سے عمران رہا نہیں ہوسکتے، وزیر دفاع کا جوابی چیلنج

10 ستمبر ، 2024

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بڑھکوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان رہا نہیں ہونگے، امین گنڈا پور سیاسی عزائم لیکر پنجاب آئے تو ویلکم کرینگے، بصورت دیگر پوری قوت سے جواب دیا جائیگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین کے 15دن گزر جائیں پھر ہم ان سے کہیں گے کہ آؤ ، اپنے لیڈ ر کو رہا کرلو ۔ علی امین گنڈاپور کی باتیں صرف رنگ بازی ہیں اور کچھ نہیں۔