اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ،سنیئر جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ موسمیاتی تبدیلی حسن رضا سعید کو سینئر جوائنٹ سیکریٹری خزانہ ڈویژن تعینات کیا گیا جبکہ جوائنٹ سیکریٹری وزارتِ داخلہ فہد حیدر بزدار کا تبادلہ کر کے اُن کی خدمات آڈیٹر جنرل آف پاکستان دفتر اسلام آباد کو واپس کی گئی ہیں۔ اقتصادی امور ڈویژن میں ڈیپوٹیشن پر تعینات سجاد اظہر کو جوائنٹ سیکریٹری خزانہ ڈویژن اور چیف فنانس افسر اُمورِ کشمیر ڈویژن توقیر احمد کا تبادلہ کر کے اُنہیں چیف انٹرنل آڈیٹر پاکستان ریلویز لاہور تعینات کیا گیا جبکہ ڈپٹی سیکریٹری وزیراعظم آفس منور حسین کو او ایس ڈی بنا دیا گیا ، دریں اثناء پاکستان ریلویز، کمرشل اینڈ ٹرانسپورٹیشن گروپ کےگریڈ 19 کے افسر طارق لطیف کی خدمات 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے سپرد کی گئی ہیں جبکہ سیکشن افسر محمد فرحان زاہد کا داخلہ ڈویژن سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ایم ایس وِنگ تبادلہ کیا گیا اور سندھ حکومت کے ڈسپوزل پر موجود محسن علی سیکشن افسر خزانہ ڈویژن تعینات کئے گئے۔
نیویارک امریکا کے 2024ء کے انتخابات میں عوامی ووٹنگ کا تاریخی مرحلہ آن پہنچا 50؍ امریکی ریاستوں اور 6؍ مختلف...
کراچی امریکی صدارتی انتخابات سے چند گھنٹے قبل مستقبل پر نظر رکھنے والے پنڈتوں نے کملا ہیرس کے صدر بننے کی پیش...
اسلام آباد حکومت کے منظور کیے گئے غیر شرعی قانون اور سپریم کورٹ کے کسی بھی غیر شرعی فیصلے کو نہیں مانیں...
اسلام آباد پی ٹی آئی کی “خاموش “ اور حکومت کی اعلانیہ حمایت سے پارلیمنٹ نے جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت...
کراچی امریکی صدارتی انتخابات 2024 کا سب سے دنگل منگل کو امریکا میں سجے گا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس ایک...
اسلام آباد قائم مقام صدر اور سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے موسمیاتی تبدیلی کو پاکستان کی پائیدار...
کراچی لاہور ان دنوں فضائی معیار کے عالمی انڈیکس میں اپنی آلودگی کی وجہ سے سرفہرست ہونے کی وجہ سے سرخیوں میں...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پارلیمان کے دونوں ایوانوں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں ہونے والی اہم...