سینیٹ ،آرٹیفیشیل انٹیلی جنس ریگولیشن بل پیش

10 ستمبر ، 2024

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) ایوان بالا میں آرٹیفیشیل انٹیلی جنس ریگولیشن بل پیش کردیاگیا ،بل صفحسینیٹر افنان اللہ خان نے پیش کیا پریزائڈنگ آفیسر نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا ۔سوموار کے روزسینیٹر افنان اللہ خان نے آرٹیفیشیل انٹیلی جنس ریگولیشن بل پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہماری روزمرہ زندگی میں آرٹیفیشیل انٹیلی جنس کا بہت زیادہ عمل دخل ہوگیا ہے جونہیں ہونا چاہیے۔