اسلام آباد (محمدصالح ظافر خصوصی تجزیہ نگار) وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ رواں میں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کی منظوری کے لئے آئینی ترمیم کا مسودہ پیش کردیا جائے گا جس کی رو سے ملک کے عدالتی نظام میں بنیادی تبدیلی نافذ کردی جائے گی بعض عناصر جو حکومتی کارکردگی میں رختہ ڈالنے کے لئے عدلیہ کو استعمال کرتے ہیں عدالتی نظام کی تبدیلیوں کے ذریعے انہیں بے بس کردیا جائے گا اس طرح عوام کی بھلائی، معاشی سدھار اور استحکام کو یقینی بنانے کے لئے ماحول کو یقینی بنایا جائے گا،،ذرائع کا دعوی ہے کہ بینظر ،نواز شریف کے میثاق جمہوریت کی رو سے الگ الگ آئینی عدالت کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے، جبکہ پیر کی شب ایوان وزیراعظم میں پاکستان مسلم لیگ نون اور اس کی حلیف جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں عشایئے سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے بڑے پرعزم لہجے میں یہ اعلان کیا وہ حد درجہ مسرور اور پرجوش دکھائی دے رہے تھے انہوں نے ارکان پارلینمٹ سے استدعا کی کہ وہ آج (منگل) سے پارلیمانی ایوانوں کے اجلاس ملتوی ہونے تک اپنی حاضری کو یقینی بناکر رکھیں اس دوران قابل اعتمادذرائع نے جنگ /دی نیوز کو بتایا کہ حکومت نے مجوزہ آئینی ترمیم کے لئے پارلینمٹ کے دونوں ایوانوں الگ الگ دو تہائی ارکان کی حمایت حاصل کرلی ہے یہ ارکان موجودہ حکومت کے عرصہ اقتدار میں اپنےآزادانہ کردار کو برقرار رکھتے ہوئے حکومت کو تائید فراہم کرتے رہیں گےوزیراعظم نے ان سات ارکان اسمبلی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جو غیر معمولی نوعیت کی آئینی ترمیم کی منظوری کے لئے ایوان میں موجود رہنے کی غرض سے بیرون ملک میں اپنا قیام ترک کرکے وطن واپس آئے ہیں ان میں میجر طاہر، پیر سید عمران شاہ، چوہدری حسین اور انجینئرامیر مقام بھی شامل ہیں معلوم ہوا ہے کہ عدالتوں کے از خود نوٹس لینے کے اختیار کو محدود کرنے اور مرحومہ بینظیربھٹو کے ساتھ نواز شریف کے جو ن2006 کے معاہدے کی رو سے الگ آئینی عدالت کا قیام بھی عمل میں لایا جارہا ہے اس معاہدے کو میثاق جمہوریت سے موسوم کیا گیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف تحریک انصاف کے جلسہ عام کے دوران استعمال کردہ زبان ، الزامات ، لہجے اور اشتعال انگیز گفتگو پر سخت برہم تھے انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اپنے حرکتوں سے باز نہیں آرہے قبل ازیں وہ اختلاقیات اور شائستگی سے نوجوانوں کو بیگانہ کرنے میں مصروف ہیں اب وہ قومی اداروں کے بارے میں بے ہنگم باتیں کرکے نقصان پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اس جماعت کے بڑوں نے جلسے میں انتہائی نازیبا زبان استعمال کی اس کی جس قدر بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد اور صدر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی قیادت میں دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کردیا گیا تھا بد قسمتی سے گزشتہ حکومت کی گمراہ کن حکمت عملی کے باعث اس نے دوبارہ سر اٹھالیا حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک پر عزم ہے۔
اسلام آباد روزانہ 2کروڑ سے زائد مرتبہ فحش ویب سائٹس تک رسائی کی کوششیں ہوتی ہیں،پی ٹی اے اب تک ایک لاکھ ایک سو...
اسلام آباد ایک مال بردار جہاز جو گزشتہ ہفتے کراچی بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا، بنگلہ دیش کے چٹاگانگ بندرگاہ پر...
لندن لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق قاضی فائز...
اسلام آ باد صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا صحت کا نظام مستحکم بنانے کی ضرورت ہے، قومی اور...
اسلام آباداسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکٹرانک میڈیا سے منسلک صحافیوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق دائر ایک...
اسلام آبادجوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود نے تھانہ آبپارہ کے علاقہ میں دفعہ144اورایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر...
اسلام آباد بدھ کے روز ملک کے قومی گیس تقسیم کے نیٹ ورک میں لائن پریشر 5 ارب کیوبک فٹ سے بڑھ کر خطرناک حد تک...
اسلام آباد نومبر کے دوسرے پندرہواڑے میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوںمیں اضافے کا امکان ہے پیٹرول کے نرخ میں...