اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ آف پاکستان کی عمارت میں موجود کمرے سے 2 قیمتی کمپیوٹر سسٹم چوری ہو گئے ، جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر آئی ٹی سپریم کورٹ کی جانب سے درخواست پر تھانہ سیکرٹریٹ میں کمپیوٹر چوری ہونے کا مقدمہ درج لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق کمپیوٹرز کو تیسرے فلور کے کمرے میں منتقل کیا گیا تھا، سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر نیٹ ورک نے جب معائنہ کیا تومعلوم ہوا 2 نئے کمپیوٹر غائب ہیں۔ مقدمے کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ نئے آنے والے کمپیوٹرز میں ایل سی ڈی اور سی پی یو شامل تھا، جبکہ سی سی ٹی وی میں 2 ملازمین زاہد اورفیصل کو مشکوک نقل و حرکت کرتے دیکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ ایف آئی آر کے متن کے مطابق چوری ہونے والے دونوں کمپیوٹرز کی مالیت تقریبا 6 لاکھ روپے ہے۔
اسلام آباد روزانہ 2کروڑ سے زائد مرتبہ فحش ویب سائٹس تک رسائی کی کوششیں ہوتی ہیں،پی ٹی اے اب تک ایک لاکھ ایک سو...
اسلام آباد ایک مال بردار جہاز جو گزشتہ ہفتے کراچی بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا، بنگلہ دیش کے چٹاگانگ بندرگاہ پر...
لندن لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق قاضی فائز...
اسلام آ باد صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا صحت کا نظام مستحکم بنانے کی ضرورت ہے، قومی اور...
اسلام آباداسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکٹرانک میڈیا سے منسلک صحافیوں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق دائر ایک...
اسلام آبادجوڈیشل مجسٹریٹ یاسرمحمود نے تھانہ آبپارہ کے علاقہ میں دفعہ144اورایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی پر...
اسلام آباد بدھ کے روز ملک کے قومی گیس تقسیم کے نیٹ ورک میں لائن پریشر 5 ارب کیوبک فٹ سے بڑھ کر خطرناک حد تک...
اسلام آباد نومبر کے دوسرے پندرہواڑے میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوںمیں اضافے کا امکان ہے پیٹرول کے نرخ میں...