کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات کے پی ، بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا ہے،انہوں نے کہا کہ سینئر اراکین پارلیمنٹ کو ایسے گرفتار کیا گیا جیسے وہ مجرم ہوں،اگرایس او پیز کی خلاف ورزی ہوئی بھی تو وہ حکومت نے خود کروائی کیوں کہ انہوں نے جلسہ گاہ جانے والے تمام راستے بند کردیئے تھے جس کی وجہ سے راستے بند ہوگئے تھے،سینئر صحافی و تجزیہ کار، سہیل وڑائچ نے کہا کہ تحریک انصاف کا ہر لیڈر عمران خان سے خوفزدہ ہے،سینئر صحافی و تجزیہ کار، منیب فاروق نے کہا کہ خالد خورشید اورعلی امین گنڈا پور کی جانب سے جو تقاریر کی گئیں، مراد سعید کا ویڈیو بیان چلایا گیا اس کا بڑا شدید رد عمل آیا ہے۔اس وقت اسٹیبلشمنٹ میں جو جذبات پائے جاتے ہیں کہ آپ کو ہم نے سیاسی طور پر گنجائش دی آپ نے اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔اب جس طریقے سے قانون اپنا رستہ لے گا وہ سب کو نظر آئے گا۔مشیر اطلاعات کے پی ، بیرسٹر سیف نےکہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کی تقریر میں اگر کوئی قابل اعتراض بات تھی تو قانون موجود ہے ۔
اسلام آباد پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر منیر احمد خان کی طرف سے براہ...
اسلام آبادوفاقی اور صوبائی قانون ساز اداروں کے مابین تعاون کو مضبوط بنانے اور قانون سازی کے عمل میں درپیش...
لاہور پنجاب نے جی ایس پی پلس سٹیٹس فریم ورک کے تحت اقوام متحدہ کے کنونشنوں کے ساتھ اپنی صف بندی کی عکاسی کرتے...
اسلام آ باد سرکاری افسران کی گریڈ 18 سے 19 میں ترقی کیلئے لازمی مِڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کیلئے نامزد افسران میں...
اسلام آباد جے ایس بنک کے ایمبیسیڈر علی جہانگیر صدیقی سمیت ایک اعلیٰ سطح کے غیر ملکی سرمایہ کاروں ، بزنس...
راولپنڈیچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کاکہناہےکہ ڈی چوک سے لاپتا 200 افراد کی فہرست تیارکرلی گئی ہے ‘رپورٹ...
اسلام آباد حکومت اور پاکستان پیپلزپارٹی کی مذاکراتی کمیٹیوں کے پہلے اجلاس میں سنجیدہ امور کے ساتھ ساتھ گلے...
اسلام آباد قومی اسمبلی کا اجلاس آج بروز منگل شام پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا ۔ آج...