اسلام آباد (رپورٹ، حنیف خالد)ایف بی آر کے 36 سینئر افسران نے 36 واں سینئر مینجمنٹ کورس شروع کر دیا،اسلام آباد، کراچی اور پشاور میں دس دس لاہور میں بنیادی سکیل 19 کے 6 ایف بی آر حکام ایس ایم سی میں شریک ،ایف بی آر کے بنیادی سکیل 19 کے 36 سینئر حکام نے گذشتہ روز سے 36 واں سینئر مینجمنٹ کورس (ایس ایم سی)نیشنل انسٹیٹینوٹ آف مینجمنٹ، اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں پیر 9 ستمبر 2024 سے کرنا شروع کر دیا ہے جو 27 دسمبر 2024 کو مکمل ہو گا۔ حکومت پاکستان ریونیو ڈویژن ایف بی آر کے سکولر نے 14 (3) /MIR ون / 2008 / ای ڈاکس نمبر 186150-R جو جاری کیا گیا جس اس کے مطابق نیشنل انسٹیٹوٹ آف مینجمنٹ اسلام آباد نے ایف بی آر کے دس سینئر عہدیدار محمد زاہد سیکرٹری ایف بی آر، کاشف منظور ملک جوائنٹ سیکرٹری وزارت تجارت، مس ناہید اختر درانی ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او اسلام آباد، عامر جاوید ایڈیشنل کمشنر ایل پی او اسلام آباد، نوید یوسف بٹ مینجر سرٹیفکیشن پی سی ٹی اسلام آباد، منیر احمد ایڈیشنل کمشنر ایل ٹی او کراچی، مس ماریہ شریف ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او اسلام آباد، مس صوبیہ مظہر ایڈیشنل کمشنر ایل ٹی او اسلام آباد، محمد ظفر حیدر جپہ سیکرٹری ایف بی آر ، مس رافیہ الیاس اعوان ان لینڈ ریونیو سروس اکیڈمی جمعرات کو کورس میں شریک ہو گئیں نینشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ لاہور میں ایف بی آر کے 6 عہدیدار بنیادی سکیل 19 سے بنیادی سکیل 20 میں ترقی کیلئے جو ایس ایم سی میں شریک ہو گئے ہیں ان میں وقاص باجوہ ایڈیشنل کمشنر ایل ٹی او، محمد اختر سوراج ایڈیشنل کمشنر زون ٹو سی ٹی او لاہور، مس کہکشاں خان ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او لاہور، مس قراۃ العین ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او لاہور، تحسین صادق تارڑ ایڈشنل کمشنر آر ٹی او گوجرانوالہ، تنویر اقبال ایڈیشنل کمشنر سی ٹی او لاہور شامل ہیں۔ نیشنل انسٹیٹوٹ مینجمنٹ پشاور میں ایف بی آر کے بنیادی سکیل 19 کے جو دس سینئر افسران کورس میں شریک ہوئے ہیں ان کے نام یہ ہیں ۔احسان اللہ ایڈیشنل کمشنر سی ٹی او اسلام آباد، عابد رسول خان ایڈیشنل کمشنر ایل ٹی او ملتان، نوید علی ناریجو ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹرنل اڈٹ آئی آر کراچی، فہیم سکندر ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او پشاور، مظہر ارشاد خان پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر کے پی کے محمد نبیل افضل جوائنٹ سیکرٹری پی ایم آفس اسلام آباد محمد بلال ایڈیشنل ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو ایبٹ آباد، سعد وقاص پی ایس پرائم منسٹر آفس بلال خان ایڈیشنل کمشنر آئی آر، محمد ضیا الحق ریجنیل ٹیکس آفس سرگودھا۔ کراچی کے نیشنل انسٹیوٹ آف مینجمنٹ کے بھی دس ایف بی آر کے سینئر افسر پیر سے کورس کرنے لگے ہیں۔ ان کے نام یہ ہیں مشتاق علی واگن ایڈیشنل کمشنر سی ٹی او کراچی، محمد عارف ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او کراچی، عمران علی شیخ ایڈشنل کمشنر ایف بی آر، عمران قدیر ایڈیشنل کمشنر آر ٹی او کراچی، خرم علی قادری ایڈیشنل کمشنر ایل ٹی او لاہور، عبدالقدیر عباسی ایڈیشنل کمشنر ایل ٹی او فیوض خالد خان ایڈیشنل ڈائریکٹر این آئی ایم امانت علی ایڈیشنل کمشنر ایل ٹی او کراچی، مس حمیرا دائود ایڈیشنل کمشنر ایل ٹی او کراچی۔ اس سرکلر کی کاپیاں ایف بی آر کے متعلقہ ممبرصاحبان چیف کمشنرز ڈائریکٹر جنرلز کو بھی بھجوا دی گئی ہیں۔
اسلام آباد قائم مقام صدر اور سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے موسمیاتی تبدیلی کو پاکستان کی پائیدار...
اسلام ابادجمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان جنہوں نے پیر کو قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس شروع...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سےگفتگوکرتے ہوئے مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور،...
اسلام آ باد وفاقی کابینہ نے پیر کے روز پارلیمنٹ میں پیش کئے جانے والے 6 بلوں کی منظوری دی۔ یہ منظوری وزیر...
اسلام آباد پی ٹی آئی کی “خاموش “ اور حکومت کی اعلانیہ حمایت سے پارلیمنٹ نے جنرل عاصم منیر کی مدت ملازمت...
ا سلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کابینہ میں نئے لوگ شامل کئے جائیں ۔ انہوں نے اپنے...
کراچی امریکی صدارتی انتخابات 2024 کا سب سے دنگل منگل کو امریکا میں سجے گا جس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس ایک...
اسلام آبادایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی پیر کو دور روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ۔ اسلام آباد میں...