اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد بار کونسل ، اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن نے بیرسٹر گوہر علی خان ، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین کی گرفتاریوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ اس ضمن میں اسلام آبادبارکونسل کے وائس چیئرمین عادل عزیز قاضی کی زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس ہوا جس میں بارکونسل کے ممبران راجہ علیم عباسی ، ذوالفقار عباسی ، نصیر کیانی اور قمر سبزواری کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر ریاست علی آزاد ، ڈسٹرکٹ بار کے صدر راجہ شکیل عباسی ، دیگر عہدیداران اور سینئر وکلا نے شرکت کی۔ وکلا نے وفاقی پولیس کی جانب سے بیرسٹر گوہر علی خان ، شیر افضل مروت اور شعیب شاہین ایڈووکیٹ کی گرفتاریوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ وفاقی پولیس فوری طور پر گرفتار وکلا کو رہاکرے بصورت دیگر وکلاء برادری بھرپور احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے گی اور اس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی۔
اسلام آباد30 اکتوبر 2022 کو معید پیرزادہ نے پاکستان چھوڑا، جان کو لاحق خطرات کا دعویٰ کرتے ہوئے برطانیہ پہنچے،...
اسلام آ باد بھارت کی اشتعال انگیزیاں، ایک اور پاکستانی سفارتکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 24 گھنٹوں میں...
اسلام آبادمصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بیجنگ میں ہونے والے سہ فریقی اجلاس میں پاکستان اور افغانستان نے بڑا...
کراچی جیوکے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئےسینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کو ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ کو...
کراچی جیو کے پروگرام ”آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ بی...
اسلام آباد مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے کئی دوست ممالک کے سربراہان سے...
پیرس 22اپریل کے پہلگام واقعہ سے 10مئی معرکہ حق تک دنیا نے بھارت کا ساتھ دینے کے بجائے پاکستان کا ساتھ دیا، جس کا...