خیبرپختونخوا حکومت کا بنوں واقعہ کی انکوائری کیلئے چیف جسٹس کو خط ارسال

11 ستمبر ، 2024

پشاور ( آن لائن ) خیبرپختونخوا حکومت کا بنوں واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے پشاور ہائیکورٹ کو خط بھیج دیا ہے ذرائع کے مطابقمحکمہ داخلہ کے پی نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کو خط ارسال کردیا۔ خط میں استدعاکی گئی ہے کہ بنوں واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کیلئے ہائیکورٹ کا جج مقرر کیا جائے، 19 جولائی کو بنوں میں امن مارچ کا انعقاد کیا گیا تھا۔امن مارچ پر فائرنگ اور بھگدڑ مچ گئی تھی جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے تھے۔بھگدڑ سے امن مارچ کے 2 شرکا جان بحق اور 26 زخمی ہوئے تھے۔ صوبائی ایپکس کمیٹی اجلاس میں بنوں واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا فیصلہ ہوا تھا۔