ڈونلڈ بلو م کی اسحٰق ڈار سے ملاقات،پاک امریکاتعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیالات

11 ستمبر ، 2024

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ إسحٰق ڈار سے ملاقات کی اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیالات کیا۔ترجمان امریکی سفارت خانہ جوناتھن لالی کے مطابق ملاقات میں افغان پناہ گزینوں،پناہ کے خواہاں افراد کے تحفظ ،علاقائی امور، معاشی شعبوں میں تعاون، سیکورٹی، انسداد دہشت گردی اور علاقائی تعاون پر گفتگوکی گئی ۔ترجمان جوناتھن لالی کے مطابق امریکی سفیر بلوم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے متعلق پاکستانی ترجیحات کے بارے میں نائب وزیراعظم ڈار کے خیالات کا خیر مقدم کیا۔