اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجا کوخیبرپختونخوا ہاؤس جانے سے روک دیا۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سےروکے جانے کے بعد سلمان اکرم راجا خیبرپختونخواہاؤس کے گیٹ سے واپس روانہ ہوگئے۔واپس روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئےسلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ جس طرح گرفتاریاں کی گئیں، اس سے پارلیمان کے تقدس کو پامال کیا گیا۔خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر گفتگو کےدوران انہوں نے کہاکہ ملک میں آئین کی بالادستی ختم ہو چکی ہے۔ لاہور کا جلسہ ہر صورت ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ کے باہر سے گرفتار کرلیا تھا جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق شعیب شاہین کو ان کے گھر سے گرفتار کیا۔بعد ازاں رات دیر گئے پارلیمنٹ ہاؤس سے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، پی ٹی آئی رہنما زین قریشی، شیخ وقاص اکرم اور نسیم الرحمان سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی حراست میں لے لیا گیا تھا، تمام رہنما گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد سے پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود تھے۔پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ نئے قانون کے مطابق جلسے میں موجود پنجاب کی قیادت کےخلاف بھی کریک ڈاؤن شروع ہونے کا امکان ہے اور اسلام آباد پولیس نے پنجاب پولیس کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات 3 تھانوں میں درج کیے گئے ہیں، مقدمات اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر2024کے تحت درج کیے گئے، مقدمات میں کار سرکار میں مداخلت، توڑ پھوڑ اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کی دفعات شامل ہیں۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...