حمزہ شہباز نجی دورے پر بیرون ملک روانہ

11 ستمبر ، 2024

لاہور ( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز بیرون ملک روانہ ہو گئے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نجی دورے پر بیرون ملک روانہ ہوئے ہیں۔ حمزہ شہباز بیرون ملک میں دو ہفتے قیام کریں گے۔