پاکستان میں غیرقانونی طور پر مقیم 7لاکھ سے زائد افغان باشندوں کی واپسی

11 ستمبر ، 2024

اسلام آباد( پی پی آئی)غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔9ستمبر تک پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کی کل تعداد 713,046تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔17 اگست سے9 ستمبر تک 21،193 افغان باشندوں میں 7843 مرد، 6012 خواتین اور 7338 بچے اپنے ملک چلے گئے۔ پی پی آئی کے مطابق افغانستان روانگی کے لیے 712 گاڑیوں میں 645 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے۔