جنیوا (آئی این پی )ا قوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ہونے والی تباہی اور اموات جیسی صورت حال کہیں نہیں دیکھی،اقوام متحد ہ جنگ بندی کی حمایت کے لیے ہمہ وقت دستیاب لیکن سوال یہ ہے کہ اسرائیل اسے قبول کرے گا ؟ امریکی میڈیا کو انٹرویو یتے ہوئے انہوں نے اپیل کی کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے ان کے سات سالہ دور میں ہونے والی اس بدترین تباہی اور اموات کا سلسلہ فوری طور پر رکنا چاہیے۔ سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یہ سوچنا غیر حقیقی ہے کہ اقوام متحدہ غزہ کے مستقبل میں کردار ادا کر سکتی ہے کیونکہ اسرائیل کی جانب سے اقوام متحدہ کے کردار کو قبول کرنے کا امکان نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کسی بھی جنگ بندی کی حمایت کے لیے دستیاب رہے گی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ یقیناً بین الاقوامی برادری ہم سے جو بھی کہے گی ہم وہ کرنے کے لیے تیار ہوں گے، سوال یہ ہے کہ کیا اسرائیل اسے قبول کرے گا؟ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں ہم جس سطح کے مصائب دیکھ رہے ہیں اس کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے میرے مینڈیٹ میں مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اتنی اموات اور تباہی کبھی نہیں دیکھی جتنی ہم گذشتہ چند ماہ میں غزہ میں دیکھ رہے ہیں ، اسرائیل اور فلسطین کے دہائیوں پرانے تنازع کا دو ریاستی حل نہ صرف قابل عمل ہے بلکہ یہ واحد حل ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ 50 لاکھ فلسطینی ایک ریاست میں بغیر کسی حقوق کے رہ رہے ہیں، کیا یہ ممکن ہے؟ کیا ہم ماضی میں جنوبی افریقہ کی طرح کے خیالات کو قبول کر سکتے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ آپ دو لوگوں کو ایک ساتھ رکھ سکتے ہیں اگر وہ مساوات کی بنیاد پر نہیں ہیں اور اگر وہ احترام کی بنیاد پر نہیں ہیں لہذا اگر ہم مشرق وسطی میں امن چاہتے ہیں تو میرے خیال میں دو ریاستی حل ضروری ہے۔ واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جارحیت میں اب تک 40 ہزار 900 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، اسرائیلی کارروائیوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی اور غزہ کی 23 لاکھ آبادی میں سے تقریبا 90 فیصد کو متعدد بار بے گھر کیا ہے ۔
پشاورخیبرپختونخوااسمبلی میں حکومتی ممبران نے 190ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کوملنے والی...
لاہور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشینگوئی کی گئی ہے۔ اس دوران راولپنڈی‘ اٹک‘ جہلم اور چکوال میں بارش...
نئی دہلیبھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں علیحدگی پسندوں کیخلاف نام نہاد ملٹری آپریشن کی آڑ میں 12شہریوں کو...
لاہور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نےکہا ہےکہ190ملین پائونڈ والا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،سزا دیوار پر...
اسلام آباد متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے دو ارب ڈالر کے ڈیپازٹس روول اوور کردیے۔اس حوالے سے اسٹیٹ بینک...
راولپنڈی ضلع خیبر کےعلاقے تیراہ میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں5خوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے...
پشاور الیکشن کمیشن نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرنے پر خیبرپختونخوا اسمبلی کے33اراکین کی رکنیت معطل کردی ہے جن میں...
راولپنڈی پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ EO-1لانچ...