قومی اسمبلی :سیلاب متاثر ہ افراد کے تحفظ ،بحالی کے حوالے سے قرار داد منظور

11 ستمبر ، 2024

اسلام آباد (اے پی پی)قومی اسمبلی میں حالیہ سیلاب سے متاثر ہ افراد کے تحفظ اور بحالی کے حوالے سے قرار داد کی منظوری دے دی گئی۔جس میں حکومت سے متاثرین کے تحفظ وبحالی کے لیے اقدامات اٹھانے کامطالبہ کیا گیا ہے ۔ منگل کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو نے قرار داد پیش کی جس کی ایوان نے کثرت رائے سے منظوری دےدی۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اس ایوان کی رائے ہے کہ حکومت حالیہ سیلابوں سے متاثرہ افراد کے تحفظ اور بحالی کیلئے جدید ترین انتظامات کو بروے کار لانے کے لئے فوری اقدامات کرے۔