گنڈاپور کو ہٹایا نہ گیا تو آئینی راستہ اپنا کر صوبے کو بربادی سے بچانا ہوگا، لیگی رہنما

11 ستمبر ، 2024

پشاور (آئی این پی ) ن لیگی رہنما اختیار ولی خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا علی امین گنڈاپور کو ہٹایا نہ گیا تو آئینی راستہ اپنا کر صوبے کو بربادی سے بچانا ہوگا،جو وزیراعلیٰ اپنی حفاظت نہیں کرسکتا اور لاپتا بھی ہو جاتا ہے، اس کومستعفی ہوجاناچاہئے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی ترجمان اختیار ولی خان نے وزیراعلی پختونخوا سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور اسمبلی کے اندر اور باہر حکومتی گرفت کھو چکے ہیں، وہ اب مستعفی ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ جو وزیراعلی اپنی حفاظت نہیں کرسکتا اور لاپتا بھی ہو جاتا ہے، اس کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ 4 کروڑ کی آبادی کو ایک خبطی بندے کے رحم و کرم پر چھوڑنا پختونخوا کے ساتھ ظلم ہے۔