پارلیمنٹ کے اندر سے اراکین کو گرفتارکرنا آئین، ایوان پر حملہ ہے،نوید قمر

11 ستمبر ، 2024

اسلام آ باد (آئی این پی ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے اندر سے اراکین کو گرفتارکرنا آئین اور ایوان پر حملہ ہے،سپیکر اسمبلی کے کسٹوڈین ہیں،معاملہ پر سنجیدہ ایکشن لیں،پارلیمنٹ کے گیٹ سے عمران کی گرفتاری کی بھی مذمت کی تھی ۔وہ منگل کو قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے اندر گھس کر اراکین کو گرفتار کیا گیا تو باقی کیا بچا، یہ پورے آئین اور پوری پارلیمنٹ پر بہت سنجیدہ حملہ ہے، اس پرسپیکر کو سنجیدہ انکوائری کرکے سنجیدہ ایکشن لینا پڑے گا۔