بھارت:ہندو انتہا پسندی عروج پر، اتراکھنڈ میں مسلمان گھربار چھوڑنے پر مجبور

11 ستمبر ، 2024

نئی دہلی (آئی ا ین پی )بھارت میں ہندو انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی، اتراکھنڈ میں مسلمان گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ضلع اترکاشی میں ہندو شدت پسند تنظیموں کی جانب سے مسلم تاجروں کودکانیں خالی کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ڈی ڈبلیو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے قوم پرست بیانیے کے باعث بھارت میں رہنے والے 220 ملین سے زائد مسلمان اب اپنے مستقبل کے حوالے سے خوفزدہ ہیں۔ گزشتہ سال جون میں بی جے پی کی حکومت والی بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے مذہبی بنیادوں پر تنا ئوکا شکار ضلع اترکاشی میں ہندو شدت پسند تنظیموں نے مسلم دکانداروں کو دھمکیاں دیتے ہوئے ان سے اپنی دکانیں خالی کر دینے کا مطالبہ کیا تھا، ڈی ڈبلیو ڈی ڈبلیو کے مطابق جون 2023 سے اب تک سیکڑوں مسلمان اتراکھنڈ سے نقل مکانی کر چکے ہیں جن کا کاروبار بھی مکمل طور پر تباہ ہوچکاہے۔