اسلام آباد(ایجنسیاں)تحریک انصاف نے جمعے سے ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔ پشاور میں پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت مرکزی قائدین نے شرکت کی۔ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں ملک گیر احتجاج کا سلسلہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمبلی کے فلور پر بھی پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کی مذمت کی جائے گیادھراسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کو تھانہ سنگجانی میں درج مقدمے میں خود ہی ڈسچارج کر کے رہا کر دیا۔دریں اثناء انسداد دہشت گردی عدالت نے جلسہ کے روز پولیس اہلکاروں کو اسلحہ کے زور پر زدو کوب کرنے کے تھانہ سنگجانی کے کیس میں رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت‘عامر ڈوگر، زین قریشی‘ نسیم شاہ‘ احمد چٹھہ و دیگر 8 ملزمان کا روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ شعیب شاہین ایڈووکیٹ کو تھانہ نون میں درج مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا جبکہ ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر نوٹس جاری کرتے ہوئے آج دلائل طلب کرلئے ہیں۔ شیر افضل مروت نے عدالت میں بتایا کہ پورے پاکستان نے دیکھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو گرفتار کیا گیا ہے مگر یہاں آنے سے قبل بتایا گیا ہے کہ انہیں پولیس نے مقدمے سے ڈسچارج کر دیا ہے، جن الزامات میں وہ ڈسچارج ہوئے انہیں الزامات کے تحت ہمیں یہاں پیش کیا گیا ہے۔
پشاور گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جو ٹاسک اسلام اباد سے ملتا...
اسلام آباد ایک خوش آئند پیش رفت کے طور پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اور پاکستان کاٹن جنرز...