کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل نے حلقہ پی بی 47 پشین پر اسفندیار کاکڑ اور حلقہ پی بی 42 کوئٹہ پر زرک مندوخیل کے خلاف دائر انتخابی عذرداریاں عدم ثبوت کی بناء پر خارج کردیں الیکشن ٹریبونل الیکشن حلقہ پی بی- 47 پشین پر اسفندیار خان کاکڑ کی کامیابی کے خلاف جمعیت کے مولوی کمال الدین کی جانب سے دائر انتخابی عذرداری پر فیصلہ سناتے ہوئے عدم ثبوت کی بنیاد پر انتخابی عذرداری خارج کردی، مولوی کمال الدین کی جانب سے کامران مرتضیٰ ایڈووکیٹ اور عدنان اعجاز ایڈووکیٹ نے جبکہ اسفندیار خان کاکڑ کی جانب سے نادر علی چھلگری ایڈووکیٹ، خلیل احمد، بلال محسن اور علی محمد ایڈوکیٹ نے انتخابی عذرداری کی پیروی کی،حکومت بلوچستان کی جانب سے کیس کی نمائندگی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نصرت بلوچ نے کی،الیکشن ٹریبونل نے حلقہ پی بی 42 کوئٹہ پر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے عبدالخالق ہزارہ کی جانب سے مسلم لیگ کے زرک مندوخیل کی کامیابی کے خلاف دائر انتخابی عذرداری پر بھی فیصلہ سناتے ہوئے انتخابی عذرداری کو عدم ثبوت کی بناء پر خارج کردی،فیصلے میں کہاگیاکہ عدالت نے گواہوں کے بیانات اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے بعد عدم ثبوت کی بناء پر انتخابی عذرداری خارج کردی، فیصلے میں کہاگیاکہ عبدالخالق ہزارہ کی طرف سے پیش کردہ پولنگ ایجنٹوں میں سے کسی بھی گواہ نے زرک مندوخیل کا نام نہیں لیا کہ اس نے دھاندلی کی ہے۔عبدالخالق ہزارہ کی جانب سے محمد ریاض احمد نے جبکہ زرک خان مندوخیل کی جانب سے نادر علی چھلگری، بلال محسن، شبیر احمد شیرانی اور علی محمد رند ایڈووکیٹ نے انتخابی عذرداری کی پیروی نے کی ،حکومت بلوچستان کی جانب سے نمائندگی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نصرت بلوچ نے کی۔
کراچی ماہرین سید محمد علی، حامد میر، شیری رحمان، سردار مسعود خان، منہاس مجید، ڈاکٹر نعیم، پروفیسر نغمانہ،...
کراچی اس وقت پوری دنیا کی نظریں پاکستان میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات پر لگی ہوئی ہیں لیکن...
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو ہم جنگ جیت چکے ہیں، اگر ایران کے ساتھ...
کراچی ایران کے دارالحکومت تہران سے رات گئے ایک خصوصی طیارہ تہران سے اڑان بھرنے کے بعد افغانستان کے راستے...
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
بغداد عراقی پارلیمنٹ نے ہفتے کے روز کرد سیاست دان نزار عامی کو ملک کا نیا صدر منتخب کرلیا جو گزشتہ نومبر میں...
کراچی پوپ لیو نے ہفتے کے روز عالمی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ اس ’’جنگ کے پاگل پن‘‘ کو ختم کریں، جسے انہوں نے...
اسلام آباد مشرقی وسطی میں کشیدگی کے نتیجے میں پاکستان کے لیے ایل این جی کی سپلائی بند ہونے کے باعث وفاقی...