کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات2024کے نتائج کااعلان کردیا،امتحانات میں کل99887امیدوار شریک ہوئے،93768کامیاب رہے کامیابی کا تناسب 93.9فیصد رہا، فرسٹ ائر میں 46490امیدوار شریک ہوئے، 42894کامیاب رہے، کامیابی کاتناسب92.3فیصدرہا،سیکنڈائر میں 53397 امیدوار شریک ہوئے،50874کامیاب ہوئےکامیابی کاتناسب95.3فیصد رہا، فرسٹ ائیر اور سیکنڈ ائر میں 3055طلبا وطالبات مختلف مضامین میں غیر حاضر رہے،جبکہ 83طلبا وطالبات کانتیجہ دوران امتحان ناجائزذرائع استعمال کرنے کی بناپر منسوخ کردیاگیا، بلوچستان رزیڈینشل کالج لورالائی کے طالب علم شمریز خان ولدسکندی جان رول نمبر250062اورشریف اللہ ولدمحمد نوررول نمبر250106نے1051نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی، بلوچستان رزیڈینشل ژوب کے طالب علم محمدزاہد ولد احمد جان رول نمبر650802اوربلوچستان رزیڈینشل کالج لورالائی کےطالب علم سجاد حسین ولدمحمد رمضان رول نمبر250059نے 1050نمبر حاصل کرکے مشترکہ طور پردوسری پوزیشن حاصل کی، گورنمنٹ انٹرکالج بسیمہ کی طالبہ سلمہ محبوب بنت محبوب علی رول نمبر584249نے1049نمبر حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی ،طلبا وطالبات اپناتفصیلی رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.bbiseqta.edu.pkپر دیکھ سکتے ہیں، اس موقع پر چیئرمین بورڈ اعجاز احمد بلوچ،کنٹرولر امتحانات عابدہ کاکڑ اور سیکرٹری بورڈ نے کامیاب ہونے والے طلبا وطالبات کو مبارک باددی ہے، انہوں نے کہاکہ اگر ہم یہ کہیں گے صرف تعلیم ہی کسی قوم کے رشن مستقبل کی ضمانت ہے تو یہ بجا نہیں ہو گا،ہر زمانے میں صرف انُہی اقوام نے ترقی کی جنہوں نے حصول ِعلم کو اپنا اوڑھنا بچھونا رکھا انُ کی ترقی کا سبب وہ طالبِ علم ہی تھے جنہوں نے علم کے ساتھ ہنر حاصل کیا ،طلبہ قوم و ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
کوئٹہوزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ و روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا...
کراچی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پوپ فرانسس کے انتقال پر گہرے دکھ و افسوس اظہار...
کراچی کی ایک رپورٹ کے مطابق، شمالی بھارتی ریاست اتر پردیش میں مبینہ طور پر ’’فری غزہ، فری فلسطین‘‘ کے...
کراچی گولڈ مارکیٹ ، سونے کی قیمت میں اضافے کا رحجان،مزید 8100 روپے فی تولہ کے اضافے سے3 لاکھ 57 ہزار 800روپے فی...
ہنگوہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن میں 4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، اسلحہ اور...
کوئٹہقائمقام گورنر بلوچستان کیپٹن عبدالخالق اچکزئی سے پیر کو یہاں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے...
کوئٹہ ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ نے رومن کیتھولک چرچ کے پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے...
تہرانایران نےاسرائیل پرامریکہ کے ساتھ جاری جوہری مذاکرات کو کمزور کرنے کی کوشش کاالزام لگایا ہے،ایرانی...