سندھ اسمبلی ‘علی امین گنڈاپور کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

11 ستمبر ، 2024

کراچی (نمائندہ جنگ)خواتین صحافیوں کو دھمکیاں دینےپرسندھ اسمبلی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی‘حالیہ بارشوں میں امدادی کارروائیاں نہ ہونے کے خلاف پی ٹی آئی رکن شبیر قریشی کی قرارداد مسترد‘لوڈشیڈنگ کے معاملے پر سندھ اسمبلی کے ارکان پر مشتمل ایک 11 رکنی خصوصی کمیٹی بنا نے کا فیصلہ ،کمیٹی بجلی کے تقسیم کار اداروں کے سربراہوں کو بلا کر ان سے بات کرے گی‘جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق کی جانب سے ایوان میں ایک قرارداد پیش کی گئی جس میں مطالبہ کیا کہ حکومت سندھ 7ستمبر کا دن سرکاری طور پر منائے اور اس روز عام تعطیل کا اعلان کیا جائے۔ صوبائی وزیر سعید غنی کی اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث ایوان میں محکمہ بلدیات سے متعلق وقفہ سوالات نہ ہوسکا۔کارروائی کے آغاز میں نومنتخب رکن سندھ اسمبلی محمد آصف موسی ٰنے اپنی رکنیت کا حلف اٹھا لیاجس کے بعد سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ارکان کی تعداد 116 ہوگئی۔