اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے ملاقات کی۔ وزارت داخلہ میں ہونی والی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کے لئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر کہا کہ دہشتگردی ہر شکل میں قابل مذمت ہے، دہشتگردی کے خلاف قومی بیانیہ پاکستان کی آواز ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے واضح کیا کہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے سب کو ایک ہونا ہوگا۔
پشاور گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جو ٹاسک اسلام اباد سے ملتا...
اسلام آباد ایک خوش آئند پیش رفت کے طور پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اور پاکستان کاٹن جنرز...