پی بی36قلات ،7پولنگ اسٹیشنوں پردوبارہ انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری

11 ستمبر ، 2024

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ پی بی 36قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنز پر23ستمبر کو دوبارہ انتخابات کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ منگل کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن ٹریبونل کے تحریری حکم نامہ کی روشنی میں حلقہ پی بی 36 قلات کے 7 پولنگ اسٹیشنز ہائی اسکول جوہان ، سول ڈسپنسری جوہان ، گرلز ہائی اسکول جوہان ، مڈل سکول تخت ، ہائی اسکول گزک ، سول ڈسپنسری گزک اور تخت میں بوائز ہائی اسکول میں 23 ستمبر کو دوبارہ انتخابات کرانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ پولنگ کا سلسلہ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گا ۔