توشہ خانہ ٹو کیس 16ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر ، ملزمان کو نوٹس

11 ستمبر ، 2024

اسلام آباد (خبر نگار) سپیشل جج سنٹرل عدالت کے ڈیوٹی جج ہمایوں دلاور نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو ریفرنس 16 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کرتے ہوئے ملزمان کو بھی طلبی کے نوٹس جاری کر دئیے۔ منگل کو احتساب عدالت سے ریفرنس کی منتقلی کے بعد سپیشل جج سنٹرل امجد رانجھا کی رخصت کے باعث پہلی سماعت ڈیوٹی جج ہمایوں دلاور نے کی۔