پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ایک جلسے کی کامیابی سے بد حواسی کا یہ عالم ہے کہ جعلی حکومت پاگل پن اور کھلی لاقانونیت پر اُتر آئی ہے۔جعلی حکومت جتنی بھی فسطائیت کرلے پی ٹی آئی ڈٹ کر مقابلہ کرے گی،انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت کی فسطائیت پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں کو مزید تقویت بخشتی ہے، کل رات جعلی حکومت نے جمہوریت کا جنازہ بڑی دھوم دھام سے نکال دیا، اسلام آباد کے ایوانوں میں رات بھر لاقانونیت راج کرتی رہی، پارلیمنٹ پر شب خون مارکر پارلیمان کی بے توقیری کی گئی، پارلیمنٹ سے معزز اراکین کو اٹھایا جاتا رہا جبکہ سپیکر ہاتھوں پہ ہاتھ رکھ کر تماشا دیکھتے رہے۔
پشاور گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جو ٹاسک اسلام اباد سے ملتا...
اسلام آباد ایک خوش آئند پیش رفت کے طور پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اور پاکستان کاٹن جنرز...