برینٹ کروڈدسمبر 2021 کے بعد پہلی بار 70 ڈالر فی بیرل سے نیچے

11 ستمبر ، 2024

لندن (اے ایف پی)سست معاشی ترقی کے خدشات کے درمیان ایندھن کی طلب میں کمی کے باعث برینٹ کروڈدسمبر 2021کے بعد پہلی بار 70 ڈالر فی بیرل سے نیچے گر گیا۔گزشتہ روزکی تجارت میں برینٹ کروڈ کی قیمت 3.7 فیصد گر کر 69.15 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ مرکزی امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ(ڈبلیو ٹی آئی) 4.1 فیصد گر کر 65.90 ڈالر پر آگیا۔