کینیا ، عدالت نےبھارتی فرم کو ہوائی اڈے کا قبضہ دینےکاسودا روک دیا

11 ستمبر ، 2024

نیروبی (اے ایف پی) کینیا کی ہائی کورٹ نے بھارتی فرم اڈانی کو ملک کے مرکزی ہوائی اڈے کا قبضہ دینے کے متنازع معاہدے کو روک دیا ہے، اس فیصلے کو ناقدین نےکینیا کے عوام کی جیت کے طور پر سراہا ہے۔اڈانی گروپ نیروبی کے جومو کینیاٹا بین الاقوامی ہوائی اڈے (جے کے آئی اے) میں 30 سالہ لیز کے بدلے میں 1.85 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے حکومت سے بات چیت کر رہا ہے۔اس معاہدے کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے، بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے مقامی عملے کی ملازمتوں میں کمی آئے گی اور ٹیکس دہندگان کو لوٹ لیا جائے گا۔