ریاض (شاہدنعیم) شام کے دارالحکومت دمشق میں سعودی عرب کا سفارتخانہ 12 سال بعد دوبارہ کھل گیا۔سفارتخانے کے بیان میں میں کہا گیا کہ تقریب میں شامی حکومت کے عہدیداروںسفارتکاروں، اہم شخصیات اور اسکالرز نے شرکت کی۔ سفارتخانے کے قائم مقام ناظم الامور عبداللہ الحارث نے اس موقع پر کہا یہ دن سعودی عرب اور شام کے دررمیان تعلقات کی تاریخ کا اہم لمحہ ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب نے شام میں اپنا سفارتخانہ بند کردیا تھا اور 2011 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے ایک سال بعد مارچ 2012 میں اپنے تمام عملے کو واپس بلا لیا تھا۔
پشاور گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جو ٹاسک اسلام اباد سے ملتا...
اسلام آباد ایک خوش آئند پیش رفت کے طور پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اور پاکستان کاٹن جنرز...