افریقہ میں امن کارروائیوں کیلئے مالی مدد کی حمایت کرتے ہیں،چین

11 ستمبر ، 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب فو چھونگ نے کہا ہے کہ چین افریقی یونین(اے یو) کی زیر قیادت امن کارروائیوں کے لئے مناسب، متوقع اور پائیدار مالی مدد کی فراہمی کی حمایت کرتا ہے۔ سلامتی کونسل میں اقوام متحدہ کے امن مشنز پر کھلی بحث سے خطاب کرتے ہوئے فو نے کہا کہ افریقہ کی اپنے طور پر امن و استحکام برقرار رکھنے کی صلاحیت اور افریقہ میں علاقائی انتظامات کے لئے حمایت میں اضافہ اقوام متحدہ کے امن مشن کی تبدیلی کی اہم سمتیں ہیں۔