کوئٹہ (خ ن)گورنر جعفرخان مندوخیل نے کہاہے کہ صوبے کے تمام تعلیمی ادارے ہمارے قومی اثاثے ہیں اور آج صوبے کے قدیم سائنس کالج کوئٹہ کے آتشزدگی سے متاثرہ کلاس رومز کو ایسی حالت میں دیکھ کر دکھ و افسوس ہوا۔ سائنس کالج کو اس کی سابقہ شان میں بحال کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائیگی،متبادل عمارت میں کلاسز جاری رکھنے پر کالج پرنسپل اور پوری ٹیچنگ فیکلٹی خراج تحسین کی مستحق ہے۔وائس پرنسپل سید ضیاء الحق کا آتشزدگی کے دوران پہنچنا اور آفس ریکارڈ کو آگ سے بچانے کا اقدام خراج تحسین کا مستحق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آتشزدگی سے متاثرہ سائنس کالج کوئٹہ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر گورنر نے کہا کہ آگ نے کالج کے ایک اہم حصے کو متاثر کیا ، تاہم یہ بات خوش آئند ہے کہ حکومت کی جانب سے آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم کرنے کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی کی جانب سے تحقیقات جاری ہیں۔ گورنر نے متعلقہ کمیٹی کو جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ بحالی اور تعمیرنو کا کام شروع کرنے سے پہلے کالج میں زیر تعلیم طلباء اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے آگ سے متاثرہ حصے کا اسٹرکچر ٹیسٹ بھی کرایا جائے۔ آخر میں گورنر جعفرمندوخیل نے سائنس کالج گرائونڈ کا بھی معائنہ کیا اور کالج کے تمام درختوں اور پودوں کیلئے پانی کی ری سائیکلنگ سمیت گرائونڈ کی مکمل تزئین و آرائش کرنے کی ہدایت کی۔
اسلام آباد خلیجی خطے میں جاری جنگ کے باعث عالمی معاشی ترقی کے اندازوں میں کمی کے تناظر میں، بین الاقوامی...
کراچی تعلقات مزید کشیدہ، اٹلی نے اسرائیل کیساتھ دفاعی معاہدہ معطل کر دیا۔ جورجیا میلونی حکومت کا اہم فیصلہ،...
نئی دہلی صدر ٹرمپ اورمودی کا ٹیلی فونک رابطہ، مغربی ایشیا بحران پر گفتگو، آبنائے ہرمز کی کشیدہ صورتحال پر...
ریاض سعودیہ کی امریکاسے ہرمز ناکہ بندی ختم، ایران سے پھر مذاکرات کرنیکی اپیل، خدشہ ہے موجودہ کشیدگی مزید بڑھ...
کراچی اندرونی اختلافات اور بے اطمینانی، ٹرمپ کا اتحاد تیزی سے سکڑنے لگا،ان میں سخت گیر حامی، کرپٹو کے حامی،...
دبئیامارات اور بحرین کا ایران حملوں پر مشترکہ حکمت عملی پر غور،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق۔ تفصیلات کے...
اسلام آبادوزیراعظم شہباز شریف سے گورنر سندھ نہال ہاشمی نے منگل کے روز ملاقات کی، گورنر سندھ نے امریکا اور...
اسلام آباد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے...