لندن (اے ایف پی) برطانوی حکومت کے امریکہ اور متحدہ عرب امارات کے مشترکہ منصوبے کے ذریعہ اس کی بنیادی کمپنی کے حصول پر اعتراض کے بعدبرطانوی دائیں بازو کے میگزین دی اسپیکٹیٹرنے گزشتہ روز ہیج فنڈ مینیجر کواس کی فروخت کا اعلان کیا۔امریکی اماراتی کنسورشیم ریڈ برڈ آئی ایم آئی نے گزشتہ سال 196 سال پرانے ہفتہ وار میگزین اور ٹیلی گراف اخبارات کے مالک ٹیلی گراف میڈیا گروپ کو خریدنے کے لیے1 ارب20 کروڑ پاؤنڈ (16ارب ڈالر) کا معاہدہ کیا تھا۔تاہم، برطانیہ کی سابقہ کنزرویٹو حکومت نے ابوظہبی کے پریس سنسرشپ ریکارڈ کے پیش نظر آزادی اظہار پر ممکنہ اثرات کےخدشے کے تحت ٹی ایم جی کی فوری دوبارہ فروخت کا حکم دیا۔دائیں بازو کی اشاعت دی اسپیکٹیٹر،جس میں سابق وزیر اعظم بورس جانسن بطور ایڈیٹر کام کرچکے ہیں، نے کہا کہ اسے ہیج فنڈ مینیجر پال مارشل نے10 کروڑ پاؤنڈمیں خریدا ہے۔برطانوی دائیں بازو کی براڈ شیٹس ٹیلی گراف کے اخبارات ابھی بھی ایک نئے خریدار کی تلاش میں ہیں۔ریڈ برڈ آئی ایم آئی کےاکثریتی شیئرز کی ملکیت متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور مانچسٹر سٹی فٹ بال کلب کے مالک شیخ منصور بن زید النہیان کے پاس ہے،جبکہ امریکی شراکت دار سرمایہ کاری فرم ریڈ برڈ کیپٹل ہے۔1828 میں قائم کیا گیادی اسپیکٹیٹر دنیا کے قدیم ترین میگزینوں میں سے ایک ہے جو ابھی تک شائع ہورہا ہے۔
پشاور گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جو ٹاسک اسلام اباد سے ملتا...
اسلام آباد ایک خوش آئند پیش رفت کے طور پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اور پاکستان کاٹن جنرز...