ملیر جیل میں قید بھارتی ماہی گیر دم توڑ گیا، انڈین میڈیا کا دعویٰ

11 ستمبر ، 2024

لاہور (خالدمحمودخالد)بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ کراچی کی ملیر جیل میں بھارتی ماہی گیر کی موت ہوگئی ہے۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والا ماہی گیر جو جنوری2021 سے کراچی جیل میں قید تھا اور اس کی سزا بھی مبینہ طور پر جولائی 2021 میں ختم ہوگئی تھی، جمعرات 5 ستمبر کودل کا دورہ پڑنے سے چل بسا۔ ممبئی میں بھارتیہ ماہی گیر ایسوسی ایشن کی ایک پریس ریلیز کے مطابق مرنے والے ماہی گیر کی بھارتی شہریت کنفرم ہو چکی تھی اس کے باوجود اسے رہا نہیں کیا گیا تھا۔