بھارت:ہندو انتہا پسندی ، اتراکھنڈ میں مسلمان گھربار چھوڑنے پر مجبور

11 ستمبر ، 2024

نئی دہلی (آئی ا ین پی )بھارت میں ہندو انتہا پسندی عروج پر پہنچ گئی، اتراکھنڈ میں مسلمان گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ضلع اترکاشی میں ہندو شدت پسند تنظیموں کی جانب سے مسلم تاجروں کودکانیں خالی کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ ڈی ڈبلیو کی حالیہ رپورٹ کے مطابق بی جے پی کے قوم پرست بیانیے کے باعث بھارت میں رہنے والے 220 ملین سے زائد مسلمان اب اپنے مستقبل کے حوالے سے خوفزدہ ہیں۔