ماسکو(شِنہوا)روسی فضائیہ نے برائنسک خطے میں یوکرین کے59ڈرونز تبا ہ کر دیئے۔ برائنسک کے گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر کہا ہے کہ علاقے میں ڈرونز کے ذریعے کیے جانے والے بڑے پیمانے پر حملے کو پسپا کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روسی وزارت دفاع کی فضائی دفاعی فورسز نے برائنسک کے علاقے میں دشمن کے 59 ڈرونز کو روک کر تباہ کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ جائے حادثہ پر کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا اور جائے حادثہ پر ہنگامی خدمات جاری ہیں۔
پشاور گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو جو ٹاسک اسلام اباد سے ملتا...
اسلام آباد ایک خوش آئند پیش رفت کے طور پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن اور پاکستان کاٹن جنرز...