اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) رائٹ سائزنگ اور ری اسٹرکچرنگ کے نتیجے میں سر کاری اداروں کی بندش یا انضمام سے متاثر ہونے والے ملازمین کیلئے حکومتی کمیٹی نے معاوضہ کے چار( severance) مالی پیکج تیار کئے ہیں ۔ پی ڈبلیو ڈی کیلئے الگ ما لی پیکج تیار کیا گیا،وفاقی کا بینہ کی حتمی منظوری کے بعد اس کا اطلاق ہوگا۔ ذ رائع کے مطابق ایک lump sum package یہ ہے کہ دس سال کی سروس والے ملازمین کو سروس کے تمام مکمل بر سوں پر فی سال ایک گراس سیلری ( تنخواہ ) دی جا ئے گی، دس سے بیس سال کی سروس رکھنے والے ملازمین کو ہر مکمل سال پر ڈیڑھ گراس سیلری ادا کی جا ئے گی، بیس سال سے زیادہ سروس والے ملازمین کوہر مکمل سال پر دو گراس سیلریز ادا کی جائیں گی،دوسرا پیکج compensation pension / gratuity کا ہے جس کے مطابق پانچ سال سے کم سروس والے ملازمین کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا، پانچ سے دس سال والے ملازمین کو گریجویٹی ملے گی جس کی شرح ہر مکمل سال کی بنیادی تنخواہ ملے گی، دس سال سے زیادہ سروس والے ملازمین کو پنشن ملے گی،ایک آپشن اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تیار کیا ہے جس میں تجویز کیا گیا کہ دس سال تک سروس پر متاثرہ ملازم کی باقی رہ جانے والی سروس پر فی ماہ گراس سیلری کا اعشا ریہ پچیس یا پچاس فیصد ادا کیا جا ئے۔ دس سے بیس سال کی سروس والے ملازمین کو باقی رہ جانے والی سروس پر ماہانہ گراس سیلری کااعشاریہ پچیس فیصد یا مکمل کی گئی سروس پر ماہانہ اعشاریہ پچاس فیصد گراس سیلری ادا کی جا ئے۔ بیس سال سے اوپر سروس پر عمر 60سال ہونے تک ایک سو سے دو سو فیصد پنشن ادا کی جا ئے، ایک ہائبرڈ مالی پیکج تیار کیا گیا ہے،اس کے مطابق تجویز کیا گیا ہے کہ دس سال سروس تک باقی ماندہ سروس پر فی سال ڈیڑھ گراس سیلری ( lump sum) ادا کی جا ئے۔ دس سال سے اوپر سروس پر ایک یہ کہ باقی رہنے والے ہر سال پر ڈیڑھ گراس سیلری اور دوسرا یہ کہ ما لی پیکج کی تاریخ اطلاق سے ماہانہ پنشن ادا کی جا ئے،سفارش کی گئی ہے کہ پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین کو ہائبرڈ مالی پیکج دیا جا ئے۔
لاہوربھارت کی حکومت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو بھارت چھوڑنے کے لیے دی گئی مہلت ختم ہوگئی تاہم تین روز کے...
کراچی ،اسلام آباد چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے چین اور ترکی کا ایک ہفتے کا دورہ مکمل کرلیا، جس کا اعلامیہ جاری...
لاہور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں ڈی این اے کیلئے مرکزی ڈیٹا بیس بنانے کے لئے محکمہ داخلہ...
کراچی پاک بھارت سرحد پر روایتی تقریب، دونوں ممالک کے فوجی اہلکاروں کے درمیان مصافحہ بند۔ بڑے طمطراق والے...
کراچی مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی کےباعث دونوں ممالک کے درمیان کئی خاندان بٹ...
ہملٹن کینیڈا کے شہر ہملٹن کے حلقہ انتخاب سے لبرل پارٹی آف کینیڈا کے ٹکٹ یافتہ پاکستانی نژاد امیدوار رانا...
اسلام آباد بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز دنیا بھر میں تماشہ بن گئے، ماضی کی نسبت اس بار بین الاقوامی میڈیا نے...
کراچی بھارتی حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ڈیڈ لائن کے مطابق جو بھی پاکستانی بھارت چھوڑنے میں ناکام رہے گا، اسے...