چاپلوس، چمچہ اور نہ ہی کسی کا غلام ہوں، گنڈا پور، منظر عام پر آگئے

12 ستمبر ، 2024

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے۔ پشاور میں بار کونسل ایسوسی ایشنز کی تقریب سے خطاب بھی کیا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ نہ میں چاپلوس ہوں، نہ کسی کا چمچہ، نہ کسی کا غلام ہوں، صحافی ہمارے بھائی ہیں، میری کردار کشی پر کچھ بھی بولیں تو خیر ہے،، جب میں کہتا ہوں کہ کچھ لوگ آئین کی بالادستی، کرپشن پر بات نہیں کرتے پھر میرے پیچھے شروع ہوجاتے ہیں، اگر میں نشاندہی نہیں کروں گا تو اصلاح کیسے ہوگی، جہاں ایف آئی آر ہوئیں میں وہاں موجود نہیں تھا۔وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ جب میں کہتا ہوں کہ کچھ لوگ آئین کی بالادستی، کرپشن پر بات نہیں کرتے پھر میرے پیچھے شروع ہوجاتے ہیں، اگر میں نشاندہی نہیں کروں گا تو اصلاح کیسے ہوگی۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ نیب احتساب کےلیے نہیں انتقام کےلیے بنی ہے، 6 ماہ سے ایک وزیراعلیٰ کہہ رہا ہے مجھ پر ایک گھنٹے میں 7 اضلاع میں ایف آئی آر ہوئیں۔