لکی مروت ،باجوڑ (آئی این پی )خیبرپختونخوا میں لکی مروت کے بعد باجوڑ میں بھی پولیس ٹارگٹ کلنگ واقعات کیخلاف سراپا احتجاج بن گئی اور انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا گیا ۔ لکی مروت میں پولیس کا احتجاج بدھ کو تیسرے روز میں داخل ہو گیا ، لکی مروت کے پولیس اہلکاروں نے مزید دو مقامات منجیوالہ چوک اور درہ پیزو میں بھی دھرنا دیدیا۔ ان دھرنوں سے شہر کو ملانے والے تمام راستے کٹ گئے ہیں۔لکی مروت میں پولیس کے احتجاج کا یہ سلسلہ نو ستمبر کو شروع ہوا تھا، اہلکاروں کا مطالبہ ہے کہ پولیس کو مکمل اختیار دیا جائے، پولیس جوانوں اور افسران کو تخفظ دیں اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں سے پولیس لائن کو خالی کر دیا جائے۔ اہلکاروں کا کہنا تھا کہ پولیس خود تین ماہ میں دہشت گردی ختم کردیگی۔ اہلکاروں کا یہ بھی مطالبہ ہے کہ پولیس یونین کو بحال کیا جائے اور غیر محفوظ و دور دراز تھانہ براگی کو ختم کیا جائے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہم احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کر رہے ہیں۔ جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے احتجاج جاری رہیگا۔ گزشتہ روز احتجاجی مظاہرین نے کہا تھا کہ دھرنے میں ضلع کرک پولیس بنوں پولیس، ٹانک پولیس اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اہلکار بھی شامل ہو جائینگے۔ واضح رہے کہ لکی مروت میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پانچ پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہو چکے ہیں جسکے بعد پولیس اہلکار احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں۔ پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ افسران کو مطالبات کیلئے دو دن کا الٹی میٹم دیا ہے، دو دن ہمارا احتجاج اور دھرنا جاری رہیگا، اگر مطالبات نہ مانیں گئے تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کرینگے۔ ادھرباجوڑ پولیس نے بھی پولیس لائن گراونڈ ہیڈ کوارٹر خار میں دھرنا دینے کا اعلان کردیا اور پولیو ڈیوٹی سے بھی بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ باجوڑ پولیس نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مسلسل ٹارگٹ کلنگ اور شہادتوں سے تنگ آگئے ہیں۔
بیروت لبنان کی وزارت صحت نےگزشتہ روز کہا کہ جنوبی قصبے ساکساکیہ پر اسرائیلی حملے میں کم از کم سات افراد شہید...
مقبوضہ بیت المقدس لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے حملے کے خوف سے نیتن یاہو نے اپنا دفتر گھر کے تہہ خانے میں...
واشنگٹن امریکی ارب پتی ایلون مسک بھی قدامت پسندوں کی آوازوں میں شامل ہو گئے ہیں، جو انٹرنیٹ پر سینیٹ میں نئے...
جدہ سعودی عرب کے شہر جدہ میں کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک دن میں مسافروں کی ایک لاکھ61ہزار تعداد کا...
سرینگر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکار نے سرینگر میں خودکشی...
کوئٹہ آواران میں مسلح افراد کا لیویز چیک پوسٹ پر حملہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد حملہ اور سرکاری اسلحہ لے کر...
کراچی جسٹس سنجیو کھنہ نے گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ کے 51ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر دروپدی...
لندن برطانوی حکومت نے انگلینڈ کی یونیورسٹیز کی ٹیوشن فیسیں بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے...